Balochistan Levies Force 6th SSG Light Commando Passing Out Parade
کوئٹہ، 17 دسمبر: بلوچستان لیویزفورس کے چھٹی بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کاؤنٹر ٹیرازم سینٹر میں منعقد ہوئی۔جسمیں بلوچستان بھر کے ریکروٹس نے ایس ایس جی لائٹ کمانڈو تربیت مکمل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ و قبائلی امور ارشد مجید تھے۔ تقریب سے ڈی جی لیویز نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور کمانڈر۱۲ کورکا شکریاادا کیا اور مزید یہ کہ بلوچستان لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اسکی جامعہ تنظیم نو کے پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس اب مثبت اور دورس نتائج سامنے آریے ہیں۔حکومتی اقدامات کے باعث اب بلوچستان لیویز فورس ایک منظم اور جدید فورس میں تبدیل ہوچکی ہے۔ڈی جی لیویز بلوچستان قادر بخش پرکانی نے اس موقع پر کہا کہ لیویز فورس کے دیگر جوانوں کو بھی تربیت فراہم کی جائیگی۔تقریب کے موقع پر لیویز فورس کے جوانوں نے دوران تربیت سیکھے گئے مختلف آئٹم پیش کئے ۔بعد ازاں اے سی ایس داخلہ اور ڈی جی لیویز نے لیویز فورس کے معیار کو سراہا اور تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارکباد پیش کی۔بلوچستان لیویز فورس کے جوانوں نے اسنائیپر شوٹنگ اور ایس ایس جی لائٹ کمانڈو کا تربیتی کورس مکمل کیا جبکہ جوانوں کو سیلف ڈیفینس، کمپاونڈ کلئیرینس، ریپلنگ، وی آئی پی پروٹیکشن اور دیگر گر سکھائے گئے۔دوسری جانب تربیت مکمل کرنے والے لائٹ کمانڈوز عملی زندگی میں وطن عزیز کے تحفظ کےلیے پر عزم نظر آئے، انہوں عزم کا اظہار کیا کہ ہم ہر لحاظ سے پاکستان کا تحفظ کریں گے اور بزدل دشمن کو ہر طریقے سے ہرائیں گے۔تقریب کے اختتام پر ٹریننگ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے